واشنگٹن یکم مارچ(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملکی کانگریس سے اپنے پہلے خطاب میں اپنی سیاسی پالیسیوں کا دفاع کیا ہے۔ ٹرمپ نے کہاکہ وہ دنیا کے نہیں بلکہ امریکا کے نمائندہ ہیں۔ ان کے بقول دنیا میں اگر تنازعات کم ہوں گے تو یہ امریکا کے حق میں بھی بہترہوگا۔ ٹرمپ کے بقول مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے ساتھ تعاون برقرار رہے گا تاہم رکن ریاستوں کو اپنی مالی ذمے داریاں بھی پوری کرنا ہوں گی۔ میکسیکو کے ساتھ امریکی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے اپنے منصوبے کے حق میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ اس کا مقصد امریکا میں جرائم کو کم کرنا ہے۔ ٹرمپ کے اس خطاب کا بے چینی سے انتظار کیا جا رہا تھا۔